428 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں کی ورلڈ فیڈریشن صداراتی کپ میں شرکت

تہران، ارنا- ورلڈ فیڈریشن صدراتی کپ مقابلوں کا کیوروگی اور پیرا تائیکوانڈو کے دونوں حصوں میں 428 کھیلاڑیوں کی شرکت سے 5 دنوں تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، چوتھے ورلڈ فیڈریشن صدراتی کپ مقابلوں کا خواتین اور مردوں کے دونوں زمروں میں آج بروز بدھ کو ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا جا رہا ہے اور یہ پانچ دنوں تک جاری رہیں گے۔

 منعقدہ ان مقابلوں کے خواتین کے زمرے میں 11 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان، آذربائیجان، بھارت، قازقستان، لبنان، پاکستان، ترکی اور ازبک پناہ گزینوں کی ٹیم سے آئے ہوئے 159 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں سمیت مردوں کے شعبے میں 11 ممالک بشمول ایران، افغانستان، آذربائیجان، بھارت، عراق، اردن، قازقستان، نپال، عمان، پاکستان، تاجکستان، ترکی اور ازبک پناہ گزینوں کی ٹیم سے آئے ہوئے 269 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان مقابلوں کے اختتام پر اولمپک درجہ بندی میں بہتری کے مقصد سے طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے جتنے والوں کو بالترتیب 20، 12 اور 20۔7 پوانٹس دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اب تہران کی میزبانی میں فجر کپ تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس سے پہلے بھی ایشین چیمپئنز لیگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .